کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

ہیسکول پرائیویٹ لمیٹڈ اعلیٰ کارپوریٹ گورننس اور سماجی ذمہ داری کے معیار میں یقین رکھتا ہے۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ہیسکول پیٹرولیم میں ایک لازمی حصہ ہے۔ہماری بنیادی مقصد معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانا ہے۔ ہیسکول نہ صرف کاروباری اور مالیاتی کارکردگی پر یقین رکھتا ہے بلکہ ایک اچھے کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد ہمارے گاہکوں، ملازمین اور کمیونیٹی کے ساتھ بڑے پیمانے پر ایک کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے طویل مدتی تعلقات قائم رکھیں۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سے متعلق پروجیکٹ میں اہم اقدامات اٹھانے کے علاوہ بھی ہیسکول معاشرے میں خدمت کرنے والی بہترین تنظیموں کے ساتھ رفاہی کاموں میں حصہ لیتا ہے۔

فی الوقت ہم LRBT، Citizens Foundation ،AKHUH ، Karwan-e-Hayat اور Welfare Aid کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں مشغول ہیں اور مستقبل میں ہم چیئرمین اور چیف ایکسیکیوٹو آفیسر کی منظوری سے اپنے پینل میں مزید فلاح و بہبود کی تنظیموں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
منتخب شدہ فریم ورک کی تعمیل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگررمیوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔