ہمارے سٹوریجز
سٹوریجز
ہیسکول پاکستان کی آئل مارکیٹنگ معروف کمپنیوں میں سے ہے جو کہ ایندھن کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، مائع پیٹرولیم گیس اور چکنا کرنے والے مادے کی خریداری اسٹوریج اور فروخت میں مصروف ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم سے متعلق چیلنج اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات چند جغرافیائی خطوں میں پائی جاتی ہیں جبکہ اسکی مانگ پورے ملک میں ہے۔ بلک اسٹوریج اور ہینڈلینگ کے ٹرمیلنلز اس رجحان کے باعث بہت اہم ہیں اور اس طرح فراہمی سلسلہ کے انتظام میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صارفین کو مناسب سٹوریج اور بہترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا سپلائی چین مینیجمنٹ کا ایک اہم عنصر ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیسکول شکار پور سے شروع کرتے ہوئے جہاں کی سٹوریج 6000 MT ہے، پاکستان کے مختلف مقامات پر تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ایم جی کی 6000 MTمکمل ہو چکی ہے۔ شکار پور کے بعد دوسری سٹوریج سہولت مچیک میں تیار کی گئی تھی جس کی گنجائش 6000 MTہے۔ 3500 MT پی ایم جی کی مزید سٹوریج مکمل ہو گئی ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہیسکول نے مچیک میں ایک نئی سٹوریج کی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے، مچیک بی جہاں کی مصنوعات کی مجموعی مجوزہ 15ایکڑ رقبے پر 75000 MT ہے۔
تیسری سٹوریج کی سہولت دولت پور شہر ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں تعمیر کی گئی جہاں کی موجودہ مصنوعات کی سٹوریج 2200 MT پر مشتمل ہے۔ 4000 MT مصنوعات کے لئے بھی ایک اضافی سٹوریج تعمیر کی گئی ہے۔ چوتھی سٹوریج سہولت HPL/ZY ٹرمینل کے نام سے کیماڑی میں واقع ہے۔ اس سہولت کی مجموعی سٹوریج 18000 MTکے ساتھ ساتھ موٹرگیسولین ٹینکرز کو وصول کرنے کی مصنوعات کیااضافی سٹوریج 6000 MT توسیع کے طور پر تعمیر کی گئی ہے۔
یہ سہولت جیٹی پائپ لائن سے 2.6 کلو میٹر 18 انچ ٹینکر خارج لائن سے منسلک ہے۔ یہ18 انچ پائپ لائن دو سے تین تیل کی گھاٹ سے مصنوعات کو1500 ٹن؍ گھنٹے میں پمپ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
کیماڑی میں ہیسکول کی بلک تیل کے ٹرمینل کا فروغ پاکستان میں ہیسکول کے توانائی مارکیٹ میں رہنما ئی کے مقصد کا تسلسل جاری رکھتی ہے۔
پانچویں سٹوریج کی سہولت ہیسکول کی کیماڑی میں العباس ٹرمینل ہے جس کی سٹوریج 16,000 MT ہے۔ چھٹی سٹوریج کی سہولت پورٹ قاسم پرہے جس کی سٹوریج کی صلاحیت 56000 MT ہے۔
سٹوریج کی فہرست میں ہمارا جدید اضافہ محمود کوٹ انسٹالیشن ہے جس کو قصبہ گجرات میں قائم جس کا فاصلہ پارکو ریفائنری 600 گز ہے۔ 6 ایکڑ سٹوریج کی سہولت کی گنجائش پیٹرولیم مصنوعات کی PMG(4,500 MTS) اور ڈیزل(9,000 MTS) سمیت اندازاً 13,500 MTS ہے۔ یہ 5 کلو میٹر 16 انچ وصولی پائپ لائن کے ذریعے PAPCO WOTS-3 قصبہ گجرات محمود کوٹ سے منسلک ہے۔یہ سہولت زیر پنجاب کے علاقے میں ہیسکول کے ریٹیل اور کمرشل نیٹ ورک کو تیل کی فراہمی کو موئثر بنائے گی۔
نئے منصوبے
تھلیاں آئل ولیج (Thallain Oil Village)
Oil Villageچاکری انٹرچینج ایم ۔۲ (تھلیاں ڈپو) کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ یہ ایچ پی ایل اور ایف ڈبلیو اوHPL/FWO کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ہیسکول پہلی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی ہے جس نے تھلیاں پر تعمیر کی ہے۔
ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نے تھلیاں کے تیل کے گاؤں(Oil Village) میں 15 ایکڑ زمین کے ساتھ ساتھ 12000ایم /ٹن پی ایم جی (پہلے مرحلے میں) اور 8000 میٹر/ ٹن ایگایس ڈی (پہلے مرحلے میں) کی سٹوریج کی سہولت حاصل کی ہے۔اس ٹرمینل کی کل صلاحیت 68000 میٹر ٹن ہے۔