چئیر مین

جناب ایلن ڈنکن

جناب ایلن ڈنکن ستمبر 2020 میں ہاسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ جناب ایلن نے 2010-2019 تک برطانیہ میں بطور وزیر خدمات انجام دیں۔ آپ نے تیل کی صنعت میں اپنے کیریئر کا آغاز رائل ڈچ شیل سے کیا، اور پہلی بار 1992 کے عام انتخابات میں ہاؤس آف کامنز کے لیے منتخب ہوئے۔ جناب ایلن کو بین الاقوامی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کی خدمات کے لیے سر کے خطاب سے نوازا گیا۔ انہوں نے 2019 میں ویٹول میں شمولیت اختیار کی۔ جناب ایلن نے سینٹ جان کالج، آکسفورڈ میں اسی وقت تعلیم حاصل کی جب عمران خان اور مرحوم بینظیر بھٹو تھیں۔ وہ 1979 میں آکسفورڈ یونین کے صدر  بنے۔