مچیک

مچیک’ اے‘

ہیسکول بلک آئل انٹالیشن مچیک اے ہیسکول کی دوسری سٹوریج کی سہولت ہے جو کہ ٹوٹل پارکو سے ملحق ضلعہ شیخوپورہ میں واقع ہے۔یہ مئی 2014 میں کامیابی سے مکمل کیا گیا اور 7 جون 2014 میں پیٹرولیم کے معزز وزیر مملکت نے اسکا افتتاح کیا۔ ہیسکول کے چیئر مین اور سی ای او جناب ممتاز حسن خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹراور چیف آپریٹنگ آفیسر جناب سلیم بٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ سہولت 6 ایکڑ زمین کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اور اس وقت اسکی صلاحیت 6000 MTایچ ایس ڈی اور 1000 MT پی ایم جی ہے اور 1.5کلو میٹر طویل ہے جو کہ 10 انچ وصولی پائپ لائن کے ذریعے پارکو TS-4 سٹیشن سے منسلک ہے۔فی الحال ہم نے اپنے سٹوریج سہولت کی توسیع کے لئے 2500 PMG کا اضافی سٹوریج تعمیر کیا ہے۔ اس طرح ہمارے سٹوریج کی سہولیت کی کل گنجائش میں6000 MT ایچ ایس ڈی اور 3500 MT پی ایم جی کا اضافہ ہوا ہے۔

مچیک’ بی‘

ہیسکول بلک آئل انسٹالیشن مچیک ’اے‘ کی کمرشل کامیابی کی وجہ سے ایک اور سٹوریج کی سہولت کی تعمیر کی گئی۔یہ سہولت جس کو مچیک ’بی‘ کے طور پر نامزد کیا گیا جو کہ15 ایکڑ زمین پر 25000MT ایچ ایس ڈی اور 25200 MT پی ایم جی کی گنجائش پرمشتمل PSO انسٹالیشن مچیک کے قریب واقع ہے۔اس انسٹالیشن کوجو 3 کلو میٹر طویل ہوگی 12 انچ کی پائپ لائن کے ذر یعے پارکو TS-4 سٹیشن سے منسلک کیا جائے گا۔فی الحال اس سہولت کے لئے ہم نے چاردیواری کی تعمیر کر چکے ہیں لیکن ابھی ہم اس منصوبے کے لئے این او سی کو حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، جس کے حصول کے بعد اس منصوبے کو پوری طرح مکمل کرنے کے لئے تعمیراتی کام کاآغاز کریں گے جو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلا مرحلہ جون 2017 کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔