چئیر مین
جناب ایلن ڈنکن
سر ایلن جیمز کارٹر ڈنکن کو ستمبر 2020 میں ہاسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ان کا تیل کے شعبے میں ایک طویل اور مستحکم پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز شیل انٹرنیشنل سے کیا۔ چند سال بطور آئل ٹریڈر کام کرنے کے بعد، وہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے ایک بڑے سپلائر بن گئے۔
انہوں نے تقریباً تیس سال تک برطانوی پارلیمنٹ میں خدمات انجام دیں، اس دوران وہ بین الاقوامی ترقی کے وزیر اور بعد ازاں وزیرِ خارجہ بھی رہے۔
انہوں نے آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔ اس وقت وہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔