ہوا باز طیاروں کے ایندھن کا بزنس

ہیسکول نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور ہوا باز طیاروں کے ایندھن کے بزنس میں پاکستان میں ہالینڈ کی ایک بڑی اتحادی کمپنی VITOL BV جو کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ،کے ساتھ ایک مشترکہ وینچر پرہوابازی اور طیاروں کی خدمات کے معاہدے پرکراچی، پاکستان میں دستخط کئے ہیں ۔

پاکستان بھر میں جیٹ ایندھن سٹوریج جو کہ زیر تعمیر ہیں کا آغاز مئی 2017 تک متوقع ہے تاکہ ائیرلائن کے مسافر اس سے فائدہ حاصل ک سکیں۔

معاہدے کے مطابق، ,Vitol Aviation B.V.ہالینڈ، کمپنی کو بنیادی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا تاکہ کچھ ہوا ئی اڈّوں میں جیٹ ایندھن کی مانگ کو پورا کر سکے۔

ہیسکول پیٹرولیم کا Vitol Dubai(جسکا ماتحت ادارہ Vitol Aviation B.V ہے) کے ساتھ ایک مشترکہ وینچر ہے تاکہ 200,000 میٹرک ٹن آئل سٹوریج ؍ٹرمینل کی سہولت کو پورٹ قاسم اتھارٹی کی ترقی کے لئے کام کیا جاسکے جبکہ Vitol نے 25 فیصد28.1 ملین ڈالر کے ہیسکول میں حصص خریدے ہیں۔

Vitol Aviation دنیا بھر میں 60 سے زیادہ ہوائی اڈّوں پرچاربر اعظم بھر میں ہر سال 5.7 ملین ٹن جیٹ فیول فراہم کرنے میں معروف ہے۔

یورپ، شمالی امریکہ اور افریقہ میںVitol ہر سال 13 ملین سے زائدٹن جیٹ ایندھن (فیول) ہینڈل کرتا ہے۔
کمپنی صنعت کی معروف تیل کی برانڈز کو تیل کی کمپنیوں اور قومی تیل کی کمپنیوں سے دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنیوں کو تیل فراہم کرتی ہے۔