ڈائریکٹر

جناب ظفر اقبال چوہدری

جناب ظفر اقبال چوہدری کو ایک کامیاب تاجر، سیاستدان اور ماہر زراعت کے طور پر تین دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ کئی کامیاب کاروباری منصوبوں کے بھی مالک رہ چکے ہیں اورلاہور چیمبر آف کامرس میں بھی بحیثیت صدر اپنے جوہر کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں ۔ جناب ظفر اقبال چوہدری ایک کامیاب سیاستدان ہیں جس کے چلتے انہوں نے پنجاب اسمبلی ، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں منتخب نمائندے کی حیثیت سے اپنی یادگار خدمات انجام دیں ہیں ۔ جناب ظفر اقبال چوہدری نے کاروبار اور سیاسیت کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی و دیگر بین الا قوامی فورمز پر بھی پاکستان کی بہترین نمائندگی کی ہے مزید برآں وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹیز برائے تجارت اور واپڈا کے رکن بھی رہے ہیں ۔
جناب ظفر اقبال چوہدری پاک بزنس ٹرین کے چیئر مین اور سی ای او ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل وکیل بھی ہیں ، انہوں نے جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے۔